Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومدنیامتحدہ عرب امارات کا لبنان میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا لبنان میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان

ابو ظہبی(آئی پی ایس )مشرق وسطی میں بدلتی صورت حال اور امن و استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات نے لبنان میں 2021 سے بند اپنا سفارت خانہ کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید اور لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب میکاتی کے درمیان ابوظہبی میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کیا۔دونوں ممالک نے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا جو لبنانی شہریوں کے لیے اماراتی ویزے کے حصول سمیت سفارت خانہ کھولنے سے متعلق اقدامات اٹھائے گی۔

یاد رہے کہ 10 اکتوبر 2021 میں اس وقت کے لبنانی وزیراطلاعات نے ٹی وی پروگرام میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے یمن جنگ میں جارحانہ کردار پر تنقید کی تھی۔اس بیان پر سعودی عرب نے شدید احتجاج کرتے ہوئے لبنان کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے جب کہ متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین نے بھی لبنان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

علاوہ ازیں رواں برس اگست میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں مسلح گروہوں کے درمیان ایک ہفتے سے شدید لڑائی کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں پر لبنان کا سفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔خانہ جنگی اور حکومتی بحران کے شکار لبنان میں اکتوبر 2022 سے کوئی صدر نہیں اور نہ ہی کوئی حکومت ہے۔ ایسے میں متحدہ عرب امارات کے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان خوش آئند ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔