Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمعروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید معاون خصوصی سرمایہ کاری مقرر

معروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید معاون خصوصی سرمایہ کاری مقرر


اسلام آباد(نیوزڈیسک)معروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیا انہیں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے سرمایہ مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے حوالے سے معروف پاکستانی طاہر جاوید کو معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے، انہیں سرمایہ کاری کا قلم دان دیا گیا ہے۔
طاہر جاوید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی رہے ہیں، طاہر جاوید کو صدارتی تمغہ امتیاز بھی مل چکا ہے، وہ امریکا کی ڈیمو کریٹ پارٹی کے مرکزی رہنما بھی رہ چکے ہیں۔
طاہر جاوید کی کابینہ میں شمولیت سے اوورسیز پاکستانیوں اور موجودہ حکومت کے درمیان بہتر روابط پیدا ہوں گے۔

image 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔