ہومپاکستانوزیراعظم سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ، دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی قیادت سیاہم ملاقاتیں ہوئیں جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، مکہ کے گورنرشہزادہ خالدبن فیصل اور پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو الوداع کیاوزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سعودی ولی عہدکی دعوت پروزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کادورہ کیا ، ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کاپرتپاک استقبال کیا ، اس دوران تاریخی اوربرادرانہ تعلقات،دوطرفہ تعاون کے تمام پہلووں کاجائزہ لیاگیا ، باہمی دلچسپی کے علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا اور دوطرفہ تعلقات،سرکاری افسران اورنجی شعبے میں رابطوں اورتعاون پراتفاق کیاگیا۔وزیراعظم نے اسلامی اتحادکے فروغ میں سعودی فرمانرواکے کردارکی تعریف اور عالم اسلام کودرپیش مسائل کے حل میں سعودی کردارکی تعریف کرتے ہوئے علاقائی اورعالمی امن وسلامتی کیلئے سعودی عرب کے کردارکوسراہا۔دورہ سعودی عرب میں مشترکہ مفادات پرمبنی تعاون کیلئے سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے آغازکااعلان کیا گیا جبکہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کو جدید ترقی یافتہ بنانے کیلئے مستقل حمایت اور وزیراعظم کے وژن کی مستقل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔دونوں رہنماوں نے دو طرفہ فوجی اور سیکیورٹی تعلقات میں تعاون پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے باہمی طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے تعاون کو مزید بڑھانے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں کوجاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔