لاہور،دبئی یا ابوظہبی ، کس جگہ میچز کرائیں؟ پی سی بی حکام تاحال فیصلہ نہیں کرسکے، ہر گزرتے دن کے ساتھ پی ایس ایل بند گلی میں داخل ہونے لگی۔
یواے ای میں پاکستان سپرلیگ کے میچز صرف ایک وینو پر ہی ممکن ہوسکتیہیں، پی سی بی حکام کو دبئی یا ابوظہبی میں سے کسی ایک کا جلد انتخاب کرنا ہوگا۔دبئی اور ابوظہبی کے مختلف کوویڈ پروٹوکولزکے ساتھ لاجسٹک مسائل اور وقت کی کمی نے پی سی بی کو مشکل امتحان میں ڈال دیا۔ ذرائع کے مطابق عید تعطیلات کی وجہ سے پی ایس ایل میچز کو یقینی بنانے کیلیے صرف ایک ہفتہ کا وقت باقی بچتا ہے جس میں کرکٹ بورڈ حکام کو فوری فیصلوں کے ساتھ عملی اقدامات کرنا ہیں۔
