ہومپاکستانایسٹرا زنیکا کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

ایسٹرا زنیکا کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس )کورونا وائرس کی ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئی۔وزارتِ صحت کے ترجمان کے مطابق ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل ہیں۔قطر ایئر لائن کے ذریعے پاکستان کو عطیہ کی گئی ویکسین اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچائی گئی۔ایسٹرا زینیکا ویکسین کو ای پی آئی کولڈ اسٹوریج منتقل کر دیا گیا ہے۔ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچنے کی باضابطہ تقریب آج کوہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔