ہومپاکستانبلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چوہدری منظور اور سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضی کے استعفے منظور کرلئے

بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چوہدری منظور اور سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضی کے استعفے منظور کرلئے

کراچی،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پنجاب کے صوبائی عہدیداران کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا ۔ویڈیو لنک اجلاس میں پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چوہدری منظور اور سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضی اور نیئر حسین بخاری شریک ہوئے ۔

اجلاس میں سیاسی صورت حال بالخصوص پی پی پی پنجاب کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پی پی پی پنجاب کے صوبائی عہدیدران نے بلاول بھٹو زرداری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تقرری کو تین سال مکمل ہوچکے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ وسطی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کی جائے۔ اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اگلے تین سال کیلئے نئے عہدیداروں کے تقرر کے سلسلے میں پی پی پی وسطی پنجاب کے عہدیداران نے اپنے استعفے پیش کردئیے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی وسطی پنجاب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ آپ کی انتھک محنت اور سخت حالات میں پارٹی سے کمٹمنٹ اور وفاداری کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، جنرل سیکریٹری چوہدری منظور اور سیکریٹری اطلاعات حسن مرتضی کے استعفے منظور کرلئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔