ہوماسلام آباداقوام عالم کو اشرف صحرائی کے حراستی قتل کا نوٹس لینا چاہیے، میاں محمد اسلم

اقوام عالم کو اشرف صحرائی کے حراستی قتل کا نوٹس لینا چاہیے، میاں محمد اسلم

اسلام آباد،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ محمد اشرف صحرائی نے بھارت کے خلاف مزاحمت غلبہ دین اورآزادی کشمیر کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر رکھی تھی ،اشرف صحرائی نے اپنی بیشترزندگی بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتوں میں گزاردی ،آج بھی متعدد کشمیری رہنما اور نوجوان بھارتی جیلوں میں قید ہیں اور آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگارہے ہیں

انھوں نے کہا کہ اشرف صحراکی تحریک آزادی کشمیر کے لیے گرانقدر خدمات ہیں جو تاریخ کا حصہ ہے مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کی بدترین دہشت گردی کی مرتکب ہورہی ہے، میاں محمد اسلم نے کہا کہ اقوام عالم اور انسانی حقوق کے علمبردار اداروں کو اشرف صحرائی کے حراستی قتل کا نوٹس لینا چاہیے ،حکومت پاکستان اس ریاستی قتل پر جاندار آواز اٹھاے اشرف صحرائی سید علی گیلانی کے دست راز تھے ان کا اس انداز سے قتل ناقابل معافی جرم ہے بھارت ظلم وجبر کی انتہا کرچکا ہے،کشمیرکے بغیر پاکستان نا مکمل ہے ،کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی تکمیل پاکستان کی جنگ ہے ،حکمران طبقہ بھارت کے ساتھ خواہ کتنا ہی معذرت خواہانہ اور بزدلانہ رویہ اختیار کرے پاکستانی عوام کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہیں اور ان کی جدوجہد آزادی کی پشتیبانی جاری رکھیںگے ،انھوں نے کہااہل کشمیر نے آج تک بھارت کا تسلط اور غلامی قبول نہیں کی ،کشمیریوں کا خون اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔