لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پورے ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا۔جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک کا آغاز رحیم یار خان سے ہوگا، جس میں تمام گورنر ہاسز کے سامنے دھرنا بھی دیا جائے گا۔آٹھ ستمبر کو رحیم یار خان اور 9 ستمبر کو لیہ میں جلسہ ہوگا۔
دس ستمبر کو مظفرگڑھ اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا۔18 سے 20 سمتبر کو پشاور گورنر ہاس کے سامنے دھرنا ہوگا۔ 21 ستمبر کو راولپنڈی اور 22 ستمبر کو ملتان میں دھرنا ہوگا، 23 ستمبر کو گورنر ہاس لاہور کے سامنے دھرنا ہوگا۔ 24 ستمبر کو گورنر ہاس کوئٹہ کے سامنے دھرنا ہوگا اور 6 اکتوبر کو کراچی گورنر ہاس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔
