ہومتازہ ترینجہانگیر ترین کا جڑانوالہ کمیونٹی سنٹر کیلئے 1 کروڑ امداد کا اعلان

جہانگیر ترین کا جڑانوالہ کمیونٹی سنٹر کیلئے 1 کروڑ امداد کا اعلان

جڑانوالہ(مانیٹرنگ ڈیکس)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے جڑانوالہ کمیونٹی سنٹر کیلئے 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے جڑانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے واقعہ میں متاثرہ ہونے والے چرچز اور مسیحی بستیوں کا معائنہ کیا، سابق صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین اور نعمان لنگڑیال بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم مسیحی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان کو بنے 75 سال ہو گئے آج تک ان لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی، پاکستان کا یہ کلچر نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی بنا رہا ہوں، چودھری ظہیر الدین کمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیونٹی سنٹر بننا چاہیے، اس موقع پر انہوں نے کمیونٹی سنٹر کیلئے 1 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔