ہومدنیاجنگلات میں آگ لگنےسے20 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

جنگلات میں آگ لگنےسے20 افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

ایتھنز(مانیٹرنگ نیوز) یونان کے جنگلات میں لگی آگ پر 4 روز بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، آگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جنگلات کی آگ سے متاثرہ شمالی علاقوں سے 20 جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں، آگ سے ہلاک ہونے والے ممکنہ طور پر تارکین وطن ہوسکتے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے، آگ سے کئی مکانات اور گاڑیاں جل گئی ہیں جبکہ شدید گرم موسم اور خشک ہوائیں آگ پھیلنے کا سبب بن رہی ہیں۔

رومانیا کی فائر فائٹنگ ٹیم بھی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہے جبکہ یورپی یونین نے بھی دو فائر فائٹر طیارے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور :نامعلوم افرادکی فائرنگ،16سالہ لڑکی باپ کےسامنے قتل
دوسری جانب کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 30 ہزار سے زائد گھروں کو خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

حکام کا بتانا ہےکہ آگ کی وجہ سے کینیڈا کے شمال مغربی علاقے کو خالی کرنے کے لیے جمعہ تک کا وقت دیا گیا تھا جس کے بعد لوگوں کو گاڑیوں اور جہاز کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔