اسلام آباد(سب نیوز)کم سُن بچی رضوانہ پر تشدد کرنے والی ملزمہ کے شوہر سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
سول سوسائٹی نیٹ ورک اسلام آباد کے صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق آج سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ ملامہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ تشدد کے الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں سول جج عاصم حفیظ کو تشدد کیس کی وجہ سے تنزلی کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنانے کے حکم کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔
سول جج کو راولپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کیا ہے اور انہیں 19 اگست سے قبل راولپنڈی میں چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
