ہومشوبزبھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی منگیتر راگھو چڈھا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا آئندہ ماہ ستمبر کی 25 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی، شادی کی تقریب راجستھان میں ہوگی جبکہ ولیمے گروگرام میں منعقد ہوگا۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی میں بالی ووڈ ستاروں سمیت رشتہ داروں اور دوست احباب شرکت کریں گے۔
جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ تاریخ نہیں دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب 13 مئی کو نئی دلی میں ہوئی تھی جس میں کئی معروف بھارتی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔