اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق کرکٹر اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفری نوشاد علی اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم نوشاد علی کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
نوشاد علی نے پی سی بی کے سلیکٹر، ٹیم منیجر اور دیگر کئی عہدوں پر بھی کام کیا تھا۔
انہوں نے 6 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ سابق آئی سی سی امپائر بھی رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف اور پی سی بی کے ارکان و ملازمین نے نوشاد علی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ نوشاد علی کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
سابق کرکٹر اور آئی سی سی میچ ریفری نوشاد علی انتقال کرگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
