ہومتازہ ترینسانپ کا ڈسا نوجوان طبی امداد نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گیا

سانپ کا ڈسا نوجوان طبی امداد نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گیا

کوہلو(مانیٹرنگ ڈیسک)سانپ کے حملے میں زخمی ہونے والا نوجوان بلوچستان کے ضلع کوہلو کے سرکاری اسپتال میں اینٹی اسنیک ویکسین نہ ہونے کے سبب جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلا ت کے مطابق لاسیزئی کوہلو میں سانپ کے حملے میں زندگی کی بازی ہارنے والے نوجوان کے لواحقین نے ڈی ایچ کیو اسپتال میں شدید احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران لواحقین نے الزام لگایا کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو میں رات کو نہ ڈاکٹر تھا نہ ہی اینٹی اسنیک ویکسین تھی، لواحقین نے کہا کہ ان لوگوں کی نظر میں انسانی جان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد نے کہا کہ اسپتال کے ایم ایس نے پرائیویٹ کلینک کھول رکھی ہے اور ڈیوٹی کے وقت ایم ایس اپنے پرائیویٹ کلینک میں مصروف تھے، سانپ کے کاٹنے کی ویکسین کو بھی ایم ایس کے گھر سے لایا گیا۔
سٹی تھانہ کوہلو میں جاں بحق نوجوان کے والد نے اسپتال کے عملے کے خلاف رپورٹ درج کرادی اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔