ہومبریکنگ نیوزنگراں کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل، 18وزراء کی حلف برداری کی تیاریاں

نگراں کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل، 18وزراء کی حلف برداری کی تیاریاں

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم کی کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا اور اس سلسلے میں حلف برداری آج ہوگی۔ذرائع کے مطابق کابینہ کی تشکیل کے لیے پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، اور اس سلسلے میں نگراں کابینہ آج شام 5 بجے ایوان صدر میں حلف لے گی۔

دریں اثنا نگران کابینہ کے لیے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی مشاورت تاحال جاری ہے، جس میں وہ مزید ناموں پر مشاورت کررہے ہیں۔ نگران وزیر اعظم چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، جام کمال اور دیگر دوستوں سے اہم مشاورت کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔