ہومدنیابھارت:ہسپتال میں آتشزدگی، کورونا وائرس کے 18مریض ہلاک

بھارت:ہسپتال میں آتشزدگی، کورونا وائرس کے 18مریض ہلاک

نئی دہلی ،ایک بھارتی ہسپتال میں ہفتے کو علی الصبح آتش زدگی کے ایک واقعے میں کورونا وائرس کے کم از کم 18مریض ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آتش زدگی کا یہ واقعہ ریاست گجرات کے ایک ہسپتال کے کورونا وارڈ میں پیش آیا۔ بھارت اس وقت کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لیکن بہت تباہ کن لہر سے گزر رہا ہے۔ ہفتے کے روزبھارت میں کورونا وائرس کے چار لاکھ سے زائد نئے کیس ریکارڈ کیے گئے، جو اس وبا کے آغاز سے اب تک کسی بھی ملک میں ایک روز میں نئی کورونا انفیکشنز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت میں اس وائرس کے ہاتھوں ہلاکتوں کی تعداد بھی ساڑھے تین ہزار سے زائد رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔