ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما حسان خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا، حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ خان نیازی نے بتایا کہ میرا بیٹا حسان خان ایبٹ آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، مجھے امید ہے قانونی تقاضے پورے کئیے جائیں گے اور قانون سے تجاوز نہیں کیا جائے گا۔


پی ٹی آئی رہنام حسان نیازی پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بُٹرنے حسان خان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے حسان نیازی کو اس سے قبل بھی پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی واضح رہے کہ حسان نیازی سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بھی ہیں اور وکالت کے شعبے سے تعلق بھی رکھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔