ہومٹاپ سٹوریآئینی راستے سے آئے تھے اور اس پر چلتے ہوئے واپس جارہے ہیں، وزیراعظم کا قوم سے الوداعی خطاب

آئینی راستے سے آئے تھے اور اس پر چلتے ہوئے واپس جارہے ہیں، وزیراعظم کا قوم سے الوداعی خطاب

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین کے راستے سے آئے تھے اور اس پر چلتے ہوئے واپس جارہے ہیں، 16 ماہ کے صبر آزما کٹھن سفر کی آئینی مدت ختم ہوگئی۔

قوم سے الوداعی خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ضمیر اور قلب کے اطمینان کے ساتھ واپس جارہے ہیں، ملک کی باگ دوڑ نگراں حکومت کے سپرد کررہاہوں، راجا ریاض کی مشاورت سے نگراں وزیراعظم کے لیے انوار الحق کاکٹر پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکٹر شفاف اور غیرجابندار انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے، وقت اور ریکارڈ گواہی دے گا کہ مختصر مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، قومی مفادات پر آنچ نہیں آنے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر ملک ڈیفالٹ ہوجاتا تو ملک میں تباہی کی صورتحال ہوتی، مشکل فیصلے نہ کرتے تو کیا کرتے، سابق حکومت نے ریاست کو قرض کی زنجیروں میں جکڑا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عظیم دوست ملکوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، معاشرے کے کمزور ترین طبقات کو قلیل مدت میں ریلیف دیا، مہنگائی ہوئی مگراشیا کی قلت نہ ماں بیٹیوں کو قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔