ہومپاکستاناپوزیشن نے ملکی مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن نے ملکی مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کوکنٹرول کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات کرناہوں گے۔وزیراعلی پنجاب سے صوبائی وزرا، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کی جس میں منتخب نمائندوں نے وزیراعلی کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر عثمان بزدار نے انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کوکنٹرول کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات کرناہوں گے کیونکہ وائرس کے باعث ہیلتھ سسٹم پر بے پناہ دبا ہے، عوام کواحتیاط کرنا ہوگی، صورتحال خطرناک ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں، اپوزیشن نے ملکی مفادات کو داو پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، عوام میں منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔