ہوماسلام آبادایس پی گلفام ناصر وڑائچ کی زیر صدارت اجلاس،امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

ایس پی گلفام ناصر وڑائچ کی زیر صدارت اجلاس،امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

راولپنڈی ،ریجنل آفیسرایس پی گلفام ناصر وڑائچ کی زیر صدارت ڈی ایس پی بابر ممتاز ضلع راولپنڈی، عابد خان انچارج ڈسٹرکٹ ضلع اٹک و جہلم اور محمد زراعت انچارج ڈسٹرکٹ ضلع چکوال ریجنل آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہ مارچ و اپریل2020 -21 کی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا جو کہ کسی حد تک تسلی بخش رہی۔

مزید براں ہدایت کی گئی کہ اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر کیا جائے،اسلحہ منشیات مجرم اشتہاری و مفروران کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائی کی جائے۔انچارجز پوسٹ کو ہدایت کی جائے کہ مو جودہ حالات میں کرونا کی وبا کے پیش نظر تمام حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دی جائے اور عوام والناس کے ساتھ اچھے روابط قائم کرتے ہوئے کرونا سے بچنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے۔روڈ یوزر بلخصوص رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بہت سے لوگ عید اپنے پیاروں کیساتھ منانے کے لیے آبائی علاقوں کی جانب سفر کرتے ہیں انکی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ تراویح و دیگر اجتما عات کی سیکورٹی کے حوالے سے ضلعی پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے نیزکسی بھی مشکل میں بر وقت مدد فراہم کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔