ہومپاکستانفرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات مقرر

فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات مقرر

اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔فواد چوہدری نے کہا کہ فرخ حبیب کل بروز جمعرات اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔