ہومپاکستانکورونا کے بڑھتے کیسز 20شہروں میں مکمل لاک ڈان لگائے جانے کا امکا ن

کورونا کے بڑھتے کیسز 20شہروں میں مکمل لاک ڈان لگائے جانے کا امکا ن

اسلام آباد،کورونا کے وار روکنے کیلئے این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا،راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے 20شہروں میں 2ہفتوں کیلئے مکمل لاک ڈان لگائے جانے کا امکا ن ہے،اس حوالے سے این سی او سی نے وزارت صنعت وتجارت سے رائے مانگ لی۔ذرائع کے مطابق لاک ڈاون کے حوالے سے این سی او سی کی جانب سے متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے،مراسلے کے مطابق لاک ڈاون کا نفاذ 2یا 3 مئی سے ہونے کا امکان ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی نے متعلقہ وزارتوں کو پلاننگ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،ان منتخب اضلاع اورشہروں میں اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،ملتان، فیصل آباد ، گوجرنوالہ شامل ہیں جہاں 2 ہفتوں کا لاک ڈاون لگایا جائے گا۔مراسلے میں کہا گیا کہ بہالپور،حیدرآباد، لوئر دیر، مردان، نوشہرہ ، مالا کنڈ، چارسدہ میں لاک ڈاون کے حوالے سے حساس شہروں کی لسٹ میں شامل ہیں ۔سوات،صوابی، مظفرآباد، سدھنوتی،پونچھ اور باغ میں بھی لاک ڈاون لگانے پرمشاورت کی گئی ہے،ان شہروں میں کورونا پھیلا روکنے کے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔