ہومپاکستاناسپیکر قومی اسمبلی سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات ،علاقائی ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال

اسپیکر قومی اسمبلی سے بیلاروس کے سفیر کی ملاقات ،علاقائی ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بیلاروس کے سفیر آندرے میٹلیستا نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی ہوتے جارہے ہیں، پاکستان اور بیلاروس کے مابین پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان زرعی شعبوں کی ترقی کے لیے زراعت کی مشترکہ کمیٹیوں کے اجلاس کا خواہاں ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دونوں ممالک معاشی شعبے کی ترقی کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے، پاکستان بیلاروس کی کاروباری برادری کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کی رائیں کھلیں گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے باہمی تجارت کو بڑھانے اور روزگار کی نئی راہیں ہموار کر گا، پاکستان سی پیک منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔اس موقع پر بیلاروسی سفیر نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، بیلاروس پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور سفارتی تعلقات کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔سفیر نے کہا کہ سوویت یونین کے تحلیل ہونے بعد بیلاروس کی آزاد حیثیت کو تسلیم کرنے والوں میں پاکستان پہلے ممالک میں شامل ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعلقات کا فروغ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، بیلاروس اور پاکستان عالمی اور علاقائی امور کو حل کرنے میں بین الاقوامی میدان میں قریبی تعاون کو مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔