کراچی ،سندھ حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری دفاتر اور تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ۔سندھ میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پروزیراعلی سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،جس میں سندھ میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر اہم فیصلے کرلئے گئے۔اجلاس میں سندھ بھر میں تمام اسکول،کالج اوریونیورسٹیاں تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ صوبے بھر میں تمام سرکاری دفاتر بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکرٹریٹ اپنے ضروری اسٹاف کودفاتربلائے گا اور باقی تمام دفاترکااسٹاف گھروں سے کام کریگا۔دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر بتایا کہ سرکاری دفاتر میں 20 فیصد ضروری سٹاف کو بلایا جائے گا، تمام سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو 29 اپریل سے بند کر دیا جائے گا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ لوگ ایس او پیز پر عمل کریں، ماسک پہنیں، صورتحال تشویشناک ہے، لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، لوگوں نے ذمہ داری سے کام نہ لیا تو حکومت سخت فیصلے کرے گی۔
کورونا کی تشویشناک صورتحال ،سندھ حکومت کا صوبے بھر میں سرکاری دفاتر اور تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
