ہومپاکستانوفاقی تحقیقاتی ادارے میں 1143اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

وفاقی تحقیقاتی ادارے میں 1143اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف

اسلام آباد،وزارت داخلہ کے ماتحت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) میں 1143اسامیاں خالی ہونے کا انکشاف ، گریڈ 15(اسسٹنٹ )کی 17اسامیاں ،گریڈ 14(سب انسپکٹر) کی65،اسٹینوٹائپیسٹ کی 45اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی 3 پوسٹیں خالی پڑی ہیں، ادارے میں اہم پوسٹوں پر بڑی تعداد میں بھرتیاں نہ ہونے کی وجہ سے ادارہ جاتی امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ، وزارت داخلہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے خالی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے این او سی میں توسیع کی درخواست کر دی ۔

وزارت داخلہ کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے میں 1143خالی اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے این او سی میں توسیع کی درخواست کر دی۔اس سے قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ایف آئی اے میں خالی 876اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے این او سی جاری کیا گیا تھا جس کی معیاد ختم ہو گئی ،علاوہ ازیں ادارے میں پروموشنز کی وجہ سے خالی اسامیوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے وزارت داخلہ کی طرف سے دوبارہ این او سی جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے میں ، گریڈ 15 (اسسٹنٹ )کی 17اسامیاں ،گریڈ 14(سب انسپکٹر) کی65،اسٹینوٹائپیسٹ کی 45اور ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی 3،گریڈ 11(یو ڈی سی )کی 24، گریڈ 9(ایل ڈی سی )کی 34،گریڈ 9(اسسٹنٹ سب انسپکٹر ) کی 211،گریڈ 5(کانسٹیبل ) 596،کانسٹیبل ڈرائیور کی 41، ڈرائیور 11،ڈسپیچ رائیڈر کی 4، نائب قاصد کی 50، کک کی 3، چوکیدار کی 14اور سویپرز کی 25اسامیاں خالی ہیں۔

0001 1 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔