اسلام آباد، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان متحرک، مولانا فضل الرحمان نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے بعد سربراہی اجلاس بھی طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 29اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے سربراہان کو مدعو نہیں کیا گیا۔اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کی حتمی منظوری دی جائے گی ، اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بعد آئندہ کی حکمت عملی واضح کی جائے گی۔
