ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کا یوٹرن، انتخابی اصلاحات کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی کا یوٹرن، انتخابی اصلاحات کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے ایک اوربڑا یوٹرن لیتے ہوئے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔ تاہم وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے انتخابی اصلاحات کا مسودہ فائنل ہونے کی نویدسنا دی۔تفصیلا ت کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کا ان کیمراچوتھااجلاس چیئرمین کمیٹی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا، جس میں مختلف تجاویز پر بحث کی گئی،پی ٹی آئی سینیٹر چوتھے اجلاس سے غیرحاضر ، کمیٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ رکن جی ڈی اے فہمیدہ مرزا نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے انتخابی اصلاحات کا مسودہ فائنل ہونے کی نویدسناتے ہوئے کہا کہ مسودہ تقریبا فائنل ہو گیا انتخابی اصلاحات کو اب تحریری شکل میں لانا ہے ، مجوزہ مسودہ کل کمیٹی کیسامنے پیش کیا جائیگا امید ہیاعلامیہ کل جاری کیا جائے گا ، اکا دکا تجاویز کے حوالے سے دیکھا جائے گا کہ وہ آئین سے متصادم تو نہیں ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینیٹرعلی ظفرتیسری میٹنگ میں تو شامل ہوئے تھے مگر پیرکوغائب رہے ۔

پی ٹی آئی سینیٹرمحسن عزیزنے انتخابی اصلاحات سے لاتعلقی ظاہرکرتے ہوئے حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے تجویزاورشمولیت نہیں ، ہم انتخابی اصلاحاتی کمیٹی قانون سازی کو کیوں مانیں کوئی ڈسکشن نہیں کی ، حکومتی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل انتخابی اصلاحات کرنا سمجھ سے بالاتر ہے یہ ون سائیڈڈ اسٹوری ہے ۔وفاقی وزرا خواجہ آصف ، خرم دستگیراوراعظم نذیر تارڑنے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بھی انتخابی اصلاحات پرمشاورت کی ۔ کمیٹی کا پانچواں اجلاس منگل کو ہو گا جو حتمی ہو سکتا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔