ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی چیئرمین انتخابات سے قبل نااہل ہوسکتے ہیں، خواجہ آصف

پی ٹی آئی چیئرمین انتخابات سے قبل نااہل ہوسکتے ہیں، خواجہ آصف

لاہور:وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین انتخابات سے قبل نااہل ہوسکتے ہیں، ہو سکتا ہے باہر سے کوئی بارہواں کھلاڑی آجائے۔ وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک سینئر سیاستدان ہیں، انہوں نے ہمیشہ متوازن رائے کا اظہار کیا، ان کے ساتھ کے ہمیشہ تعلق اچھا رہا، سیاستدان اور کرائے کے سیاستدانوں کی سوچ الگ ہوتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی، جن لوگوں نے یہ پروڈکٹ لانچ کیا تھا وہ آج کہاں ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے57 ارکان کی حمایت کا اعلان کیا ہے، ان کی حمایت میں اضافہ ہوگا، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں 10سال حکومت کی، اور ایک سال میں خیبرپختونخوا سے ختم ہوگئی، 15 سے 20 دن میں ان کی تباہی میں مزید تیزی آئے گی۔ وزیردفاع نے کہا کہ عسکری تنصیبات پر حملہ ہوگا تو خصوصی ایکٹ کا اطلاق ہوگا، وہ کہتے ہیں کہ 9 مارچ کو کسی کارکن نے احتجاج ہی نہیں کیا، جب کہ ان کی بہنیں اور بھتیجا احتجاج میں شریک تھا، یہ اپنی جان بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، لیکن ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے کے ساتھ جو ہونا چاہئے وہ ان کے ساتھ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔