ہومدلچسپخواتین سے دوستی کر کے تحفے بٹورنے والا شخص گرفتار

خواتین سے دوستی کر کے تحفے بٹورنے والا شخص گرفتار

ٹوکیو(آئی پی ایس)جاپان میں خواتین سے دوستی کر کے تحفے بٹورنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے علاقے کنسائی میں میں پولیس نے 39 سالہ تکاشی میاگوا نامی شخص کو گرفتار کیا ہے جو اب تک 35 مختلف خواتین سے دھوکہ دہی کے ذریعے تحفے بٹور چکا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم خواتین سے دوستی کر کے ان سے ایک سال کے دوران مختلف تاریخوں میں اپنی سالگرہ کے نام پر دھوکہ دہی کے ذریعے تحفے بٹور چکا ہے۔ملزم تکاشی میاگوا کی اصل میں تاریخ پیدائش 13 نومبر ہے تاہم وہ خواتین کو اپنی سالگرہ کی مختلف تاریخوں کا بتا کر ان سے تحفے بٹورتا رہا۔ملزم نے اپنی ایک 47 سالہ خاتون دوست کو اپنی سالگرہ کی تاریخ 22 فروری بتائی جبکہ 40 سالہ دوست کو جولائی اور ایک اور 35 سالہ گرل فرینڈ کو اپریل میں اپنی سالگرہ کا بتایا۔مقامی میڈیا کے مطابق اب تک 35 ایسی خواتین سامنے آ چکی ہیں جن سے ملزم دھوکہ دہی کے ذریعے تحفے بٹور چکا ہے جبکہ مزید متاثرہ خواتین کے سامنے آنے کی توقع ہے۔پولیس کے مطابق معاملے کی ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔