نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلا وکا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناکے تین لاکھ چھیالیس ہزار سات سو چھیاسی نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے، جو اس عالمی وبا پھوٹنے کے بعد سے کسی بھی ملک میں یومیہ بنیادوں پر کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس بحران کی وجہ سے ملک کا طبی نظام مفلوج ہو گیا ہے۔بھارت کے اسپتالوں میں بستر بھر گئے ہیں، قبرستانوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے اور شمشان گھاٹوں پر دبا بڑھ گیا۔بھارت میں بڑے پیمانے پر آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر جرمنی سے آکسیجن کے تئیس پیداواری پلانٹس اور کنٹینر منگوالیے ہیں جو رواں ہفتے پہنچ جائیں گے۔ ادھر چین کے بعد امریکا نے بھی کہا ہے کہ وہ اس صورتحال میں نئی دہلی حکومت کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ بھارت میں کورونا کے پھیلا وکو روکا جا سکے۔ بھارت میں کوروناسے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ کے قریب ہے جبکہ تقریبا ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارت میں کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ،ایک دن میں تین لاکھ 46ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
