ہومٹاپ سٹورینو مئی واقعات ،چیئر مین پی ٹی آئی کے گرد گھیرا تنگ،گرفتاری کا امکان

نو مئی واقعات ،چیئر مین پی ٹی آئی کے گرد گھیرا تنگ،گرفتاری کا امکان

اسلام آباد(سب نیوز )نو مئی واقعات،جی ایچ کیو گیٹ،حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمات میں اہم ترین پیش ر فت،د فاعی وحساس تنصیبات پر حملوں کی مقدمات میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی مزید دفعات شامل کرنے کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق نئی دفعات شامل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے گرفتاری کی صورت حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کی تفتیش کی جائیگی، چیئرمین پی ٹی ائی سے کارکنوں کو اکسانے،اشتعال دلانے کی تفتیش بھی کی جائیگی ،

چیئرمین پی ٹی ائی کو زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزم نامزد کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی ائی کی بطور ملزم نامزدگی کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا،فیصلہ سے قبل قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی،جی ایچ کیو گیٹ حملہ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے ،حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کا مقدمہ تھانہ نیو ٹان میں درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔