ہومپنجابچیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

لاہور: پنجاب اینٹی کرپشن نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو کل طلب کرلیا۔ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کو لیہ اراضی اسکینڈل اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو ان کے گاں میں غیر قانونی طور پر ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے الزامات پر طلب کیا گیا ہے۔ بشری بی بی پرمن پسند ٹھیکیداروں کو غیر قانونی طور پر ٹھیکے دلوانے کا بھی الزام ہے ۔ بشری بی بی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا موقف دیں۔اینٹی کرپشن نے طلبی کا نوٹس زمان پارک اور بنی گالا کی رہائش گاہوں پر چسپاں کیا ہیبشری بی بی کی طلبی کا نوٹس ان کے وکلا علی بھٹہ اور اویس کو بھی وصول کروایا گیا ہے۔ بشری بی بی کو اینٹی کرپشن اوکاڑہ آفس میں ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی کو بھی کل طلب کیا گیا ہے۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے عدالت کو انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔