اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے انتظامیہ کوہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران بھی عوام الناس کو بہترین سہولیات بلا تعطل فراہم کی جائیں،
عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں کنٹرول قائم کردیا گیا،
کنٹرول روم میں عوام 9252962 اور 9253016 پر اپنی شکایات کا اندارج کرواسکتے ہیں،
کنٹرول روم میں 28 جون تا 2 جولائی تک متعلقہ عملہ اپنے فرائض سر انجام دے گا
کنٹرول روم میں واٹر سپلائی، ایم پی او، سٹریٹ لائٹس، ایم اینڈ آر ایم کا متعلقہ عملہ موجود رہے گا
کنٹرول روم میں روڈز، انوائرمنٹ، سٹی سیورج سمیت ڈی ایم اے ڈرایکٹریٹس کا متعلقہ عملہ بھی موجود رہے گا
اس ضمن میں متعلقہ سٹاف میں ڈیوٹیاں بھی تقسیم کردی گئیں ہیں،
سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق کنٹرول روم میں چوبیس گھنٹے متعلقہ ڈرایکٹریٹس کا عملہ اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے کے لئے موجود رہے گا ،
صفائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے سینی ٹیشن ونگ نے بھی اپنے انتظامات مکمل کرلئے ہیں
سینی ٹیشن ونگ نے عوام کی رہنمائی کے پیش نظر ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کردئیے ہیں
شہری 9213908، 9203216، 9211555 اور 1334 پر اپنی شکایات کا اندراج بھی کرواسکتے ہیں
موصول ہونے والی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا۔
عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں کنٹرول قائم،عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
