ہوماسلام آبادتھانہ شالیمار پولیس کی کارروائی،گھریلو چوری میں ملوث ملزم گرفتار

تھانہ شالیمار پولیس کی کارروائی،گھریلو چوری میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایس پی صدر زون حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر تھانہ شالیمار پولیس کی کارروائی،گھریلو چوری میں ملوث رضا منہاس نامی ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ تقریبا 20 تولہ سونا و دیگر قیمتی اشیا برآمدکرلی گئیں جبکہ ملزم کے خلاف درج شدہ مقدمہ میں گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔کارروائی ڈی ایس پی رمنا خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او شالیمار ارشد علی معہ نواز گوندل ایس آئی و ٹیم نے کی۔ڈی آئی جی آپریشنز و ایس ایس پی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔