لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پے درپے ناکامیوں کے بعد مخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے،خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے ملاقات کی ،عثمان بزدار اور وفاقی وزیر غلام سرور خان نے حالیہ صورتحال پر اپوزیشن کے افسوسناک رویے کی مذمت اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی، دونوں رہنمائوں نے حلقے کی ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم کی تائید و حمایت سے دشمن کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام بنائے، آئندہ بھی بنائیں گے، قوم اور سکیورٹی اداروں نے قیام امن کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، بزدل دشمن بہادر قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا، دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے، افراتفری کی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیا ہے اور دیتے رہیں گے، منفی سیاست کو 22 کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں، پے درپے ناکامیوں کے بعد مخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے۔
پے درپے ناکامیوں کے بعد مخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے،وزیراعلیٰ پنجاب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
