ہومپاکستانوزیراعظم نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

وزیراعظم نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہر پہلو سے اس دھماکے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔وزیر اعظم عمران خان رات گئے تک معاملات کی نگرانی بھی خود کرتے رہے۔گزشتہ روز کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 15 افراد زیر علاج ہیں۔ جس میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرام نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے میں 40 سے 50 کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ کار علاقے میں داخل ہوتے ہی دھماکہ ہو گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔