پمز انتظامیہ کی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی ہدایت پر فوری اقدام
ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر مبشر ڈاہا کے مطابق نئی ایمرجنسی میں 9 نئے اے سی انسٹال کر دئیے گئے،6 اے سی پرانی ایمرجنسی میں انسٹال کر دئیے گئے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر کے مطابق پمز انتظامیہ ہیٹ اسٹروک کے باعث پمز میں 4 لوگوں کی ہلاکت کی خبر کی سختی سے تردید کرتی ہے ،
ڈاکٹر مبشر ڈاہا نے کہا کہ پمز میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چار ڈیڈ باڈیز لائی گئی تھیں،
خدشہ ہے کہ یہ لوگ ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال کر گئے جس کے بعد ڈیڈ باڈیز پمز میں لائی گئی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا کہ پمز انتظامیہ عوام کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
پمز انتظامیہ مریضوں کی سہولت کے لیے تمام اقدامات کر رہی ہے۔
پمز ہسپتال کی نئی ایمرجنسی میں 9 نئے اے سی انسٹال کر دئیے گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
