ہومپاکستانرواں سال فریضہ حج ادا کرنے والے سیاستدانوں کے نام سب نیوز پر

رواں سال فریضہ حج ادا کرنے والے سیاستدانوں کے نام سب نیوز پر

اسلام آباد(سب نیوز )رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ملک بھر سے عازمین حج کے مکہ مکرمہ پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے، منی میں خیموں کا شہر آباد ہوگیا، کل سے مناسکِ حج کا آغاز ہوگا، عازمین 9 ذی الحج کو وقوفِ عرفہ کیلئے عرفات روانہ ہوں گے۔ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے پاکستان سے بھی عازمینِ حج کی بڑی تعداد موجود ہوگی جن میں پاکستانی سیاستدان بھی شامل ہوں گے۔صدر مملکت ، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ سمیت متعدد قومی سیاستدان فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے اپنے اہلخانہ کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

اتوار کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی شیڈول فلائٹ پر حج کیلئے روانہ ہوئے ۔فلائٹ میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ،وزیر ممکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر ، وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ گئے ہیں،جدہ پہنچنے پر سعودی حکومت نے ایئر پورٹ کو اسٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول دیا گیا۔۔ جہاز میں 100 مسافر تھے۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف دبئی پہنچ گئے ہیں۔ امکان ہے وہ حج کی ادائیگی کیلئے دبئی سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز بھی والد کے ساتھ حج ادا کریں گی۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود بھی اس وقت مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ سینیٹر طلحہ محمود بھی ایک عام حاجی کی طرح حج ادا کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ خصوصی حج فلائٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ارکانِ اسمبلی حج پہ جائیں اور ملک کے لیے دعا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔