Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینتوشہ خانہ ریفرنس، پی ٹی آئی چیئرمین کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ ریفرنس، پی ٹی آئی چیئرمین کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ کی توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 26 جون کو سماعت کرے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل انتظار حسین پنجوتہ دلائل دیں گے۔
سربراہ پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں، پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔