Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزمنی لانڈرنگ کیس، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

منی لانڈرنگ کیس، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

لاہور:اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ایف آئی نے منی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لیا تھا، انہوں نے اپنے وکیل کی وساطت سے ضمانت بعد ازا گرفتاری کی درخواست اسپیشل کورٹ میں جمع کرائی۔
اسپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الٰہی کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی صدر کو کئی مقدمات میں ضمانتیں منظور ہونے کے بعد عدالت سے ہی دیگر مقدمات میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔