ہومتازہ ترینڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی خلاف ورزی پرسی ڈی اے عدالت نے ملزمان کو سزا سنا دی

ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی خلاف ورزی پرسی ڈی اے عدالت نے ملزمان کو سزا سنا دی

اسلام آباد(سب نیوز) سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اےایم سی آئی نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی خلاف ورزی پر اور احتیاط نہ کرنے پرمزید4ملزمان طارق وسیم ولد محمد علی،محمد نسیم ملک ولد علی محمد ،جان محمد سیدولد نور محمد سید اورحبیب الرحمان ولد محمد امین کو قید کی سزا سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روزچیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی جانب سے جان محمد سید اور ساجد خان ازسرشتہ اینٹی ملیریا انسپکٹر ڈی ایچ ایس ، سی ڈی اے نے سیکٹر H9/3کے ایریا میں واقع نرسریوں کے خلاف کاروائی کی اور وہاں موجود گملے، ٹائر ، زمین میں بنی ٹینکی اور پانی کے ڈرم کو جب چیک گیا گیا تو اس میں ڈینگی جیسے مہلک اور جان لیوا بیماری کے موجب کار (لاروا)پائے گئے ۔
سی ڈی اے کے شعبہ ڈی ایچ ایس کے ملیریا انسپکٹر ، سی ڈی اے نے طارق وسیم ولد محمد علی،محمد نسیم ملک ولد علی محمد ،جان محمد سیدولد نور محمد سید اورحبیب الرحمان ولد محمد امین کے چالان عدالت میں پیش کرتے ہوئے ملزمان کو عدالت سینئر سپیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کر دیا۔
سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اےایم سی آئی نے 4کس ملزمان جن کے چالان ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی طرف سے بھجوائے گئے تھے کو قید کی سزا سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیجوا دیا۔
جس پر سینئر سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی دارالحکومت میں لوگ اپنے گھروں ، کاروبار کی جگہ اور گلی محلوں میںپانی نہ کھڑا ہونے دیں کیونکہ جہاں پر پانی کھڑا ہو گا وہاں ڈینگی پیدا ہو گا اور احتیاط سب سے بہتر ہے،جتنا احتیاط کریں گے اتنا ہی ڈینگی سے جلد نجات پائیں گے،کسی کو بھی بیماریاں پھیلانے اور انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔