ہومبریکنگ نیوزجہانگیر ترین کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری بھی لندن پہنچ گئے

جہانگیر ترین کے بعد استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری بھی لندن پہنچ گئے

لند ن (سب نیوز )استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری لندن پہنچ گئے، استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف بھی کل لندن پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پی کے رہنماں کی ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے ۔اس حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وہ طبی معائنے کیلئے لندن آئے ہیں،کوئی سیاسی میٹنگ طے نہیں۔

14 جون کو جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے لندن میں ممکنہ ملاقات کا سوال کیا گیا تو وہ جواب دیے بغیر چلے گئے تھے۔نواز شریف نے اپنی گاڑی کا شیشہ کھول کر سوال سنا مگر ہاتھ ہلا کر چلے گئے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد جہانگیر ترین کا یہ پہلا دورہ لندن ہے، وہ لندن کے نواحی علاقے میں اپنے فارم ہاس میں قیام پذیر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔