لاہور(سب نیوز ) جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے کور کمانڈر ہا ئو س حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 5 ملزمان کو طلب کرلیا۔ سمن کے متن کے مطابق کور کمانڈر ہاس حملہ کیس میں ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی، حماد اظہر، حسان نیازی اور مراد سعید کوبلایا گیا۔سمن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی تفتیش میں پیش ہوں، مقدمہ 10 مئی کو قتل، اقدام قتل، توڑپھوڑ، جلا گھیرا اور دہشتگردی دفعات کے تحت درج ہوا
سمن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایس پی سول لائنز اور ماڈل ٹان چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کی حاضری یقینی بنائیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردییسمن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو آج شام 7 بجے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلا گھیرا کیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا تھا۔اس کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا تھا اور قومی سلامتی کمیٹی نے اس فیصلے کی توثیق کی تھی۔
