ہومبریکنگ نیوزایک سو نوے ملین پا ئو نڈ اسکینڈل: شیریں مزاری نیب کے روبرو پیش ہوگئیں

ایک سو نوے ملین پا ئو نڈ اسکینڈل: شیریں مزاری نیب کے روبرو پیش ہوگئیں

لندن:برطانیہ سے 190 ملین پا ئو نڈ منتقلی کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری بطور گواہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے روبرو پیش ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی کابینہ کی رکن شیریں مزاری نے بھی اپنا بیان قلمبند کرادیا، نیب نے دسمبر 2019 کے کابینہ اجلاس میں شریک تمام وزرا کو نوٹس جاری کیے تھے۔

دوسری جانب کیس میں نیب نے شہزاد اکبر کو پھر طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ زلفی بخاری اور بیرسٹر ضیا الدین کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ شہزاد اکبر سے کہا گیا ہے کہ وہ تئیس جون کو نیب کمبائنڈ انویسٹیگیشن ٹیم کیسامنے پیش ہوں۔ زلفی بخاری اور بیرسٹر ضیا الدین کو بھی 23 جون کو ہی نیب ٹیم کیسامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔