ہومپاکستانکورونا کیسز میں اضافہ :کراچی کی سات یوسیز میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ

کورونا کیسز میں اضافہ :کراچی کی سات یوسیز میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ

کراچی ،کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع کیماڑی کے 3سب ڈویژن میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کیماڑی، سائٹ ایریا اور بلدیہ ٹاون کی7یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 21 اپریل سے 4 مئی تک ضلع کیماڑی ، سائٹ اور بلدیہ کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پر مائیکروسمارٹ لاک ڈاون رہے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تینوں سب ڈویژن میں 10 کورونا کے مریض موجود ہیں متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانیوالے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں کیلوگ کی غیر ضروری نقل وحرکت پر پابندی عائد ہوگی۔علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل کورونا ایس او پیز کے مطابق ہوں گی، اسمارٹ لاک ڈاون والے متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماعات پر بھی پابندی عائد رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔