اسلام آباد، پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 148 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 600 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار 381 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 488 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 76 ہزار 535، سندھ میں 2 لاکھ 74 ہزار 196، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 8 ہزار 462، بلوچستان میں 21 ہزار 127، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 204، اسلام آباد میں 70 ہزار 984 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 873 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 13 لاکھ 19 ہزار 832 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 301 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 72 ہزار 619 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 528 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 148 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 600 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 664، سندھ میں 4 ہزار 559، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 953، اسلام آباد میں 649، بلوچستان میں 225، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 446 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کورونا کی تیسری لہر مزید 148 جانیں لے گئی، 5499 نئے کیسز رپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
