ہومبریکنگ نیوزامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا گومل زام ڈیم کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا گومل زام ڈیم کا دورہ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم میں جنوبی وزیرستان میں پاکستان اور امریکا کے تعاون سے بننے والے گومل زام ڈیم کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہیں ڈیم کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی، امریکی سفیر نے مہمانوں کے کتاب میں اپنی تاثرات رقم کیے۔

اس موقع پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گومل زام ڈیم پاکستان اور امریکا کے درمیان پارٹنرشپ کی بہترین مثال ہے۔ڈیم علاقے میں زرعی پیداوار کو دوگنا کرنے میں معاون ثابت ہورہا ہے اور ایک لاکھ اکیانوے ہزار ایکڑ زرعی زمین کو پانی فراہم کررہا ہے۔ گزشتہ سال سیلاب میں نقصان سے بچاو کیلیے گومل زام ڈیم نے مدد کی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں واقع اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 1.14 ملین ایکڑ فٹ اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 17.4 میگاواٹ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔