لاہور،سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کی نماز جناز ہ لاہور میں ادا کر دی گئی ہے۔ ناصر درانی کی نمازجنازہ میں گورنر پنجاب اور آئی جی سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔گزشتہ روز سابق آئی جی خیبرپختون خوا ناصر درانی عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے۔ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹرافتخار کے مطابق ناصر درانی گزشتہ 10 دن سے میواسپتال میں زیر علاج تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔انہوں نے بتایا کہ ناصردرانی کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے ناصر درانی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس ناصر درانی کی رحلت کا جان کر افسردہ ہوں، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ بطور آئی جی وہ خیبرپختونخوا میں پولیس کی اصلاح کے عمل میں نہایت موثر رہے۔ پاکستان ایک غیر معمولی پولیس افسر سے محروم ہوا ہے۔خیال رہے کہ ناصر درانی نے 2013 میں خیبر پختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا تھا، سابق پولیس چیف سب سے زیادہ اپنے افسران کے خلاف سخت کارروائی کے لیے مشہور تھے جن میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور قائم مقام سپرنٹنڈنٹ پولیس جیسے اعلی پولیس افسران بھی شامل تھے جنہیں بدانتظامی کی وجہ سے ملازمت سے ہٹا دیا گیا تھا۔
سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کی نماز جناز ہ ادا کر دی گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
