ہومبریکنگ نیوزیوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

اسلام آباد(سب نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کردی گئی۔

مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں 60 روپے کی کمی کردی گئی ہے جب کہ کوکنگ آئل 37 سے 59 روپے تک فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔