ہومتازہ تریناستحکام پاکستان پارٹی کا الیکشن میں بھرپورشرکت ،تنظیم سازی کا فیصلہ

استحکام پاکستان پارٹی کا الیکشن میں بھرپورشرکت ،تنظیم سازی کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز )استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ انتخابات میں بھرپورشرکت اورفوری طور پرصوبوں اورضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئرسیاستدان جہانگیرخان ترین کی زیرصدارت استحکام پاکستان پارٹی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین نے ویڈیو کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی صدرعبدالعلیم خان ، سیکریٹری جنرل عامرکیانی، عون چودھری، فردوس عاشق اعوان، مراد راس، سعیداکبرنوانی اورشعیب صدیقی،سید سعیدالحسن شاہ، نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ انتخابات میں بھرپورشرکت کرنے اور فوری طور پر ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر پارٹی صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کیلئے کام کررہے ہیں،ملکی مسائل دیکھتے ہوئے مستقبل کالائحہ عمل مرتب کررہے ہیں،امیدسے عمل تک قوم کاساتھ دیں گے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ انتخابات میں بھر پور شرکت کرنے اورصوبوں اورضلعی سطح پرفوری تنظیم سازی شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔